دلہے نے دلہن کو الٹے ہاتھ سے کھانا کھاتے دیکھ کر شادی سے انکار کر دیا

1090
دلہے نے دلہن کو الٹے ہاتھ سے کھانا کھاتے دیکھ کر شادی سے انکار کر دیا

بھارت میں گزشتہ کئی دنوں میں بغیر کسی سنجیدہ وجہ کے کبھی دلہا تو کبھی دلہن کی جانب سے مخلتف بہانے بنا کر والدین کی مرضی سے ہونے والی شادیوں سے انکار کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں ۔

کہیں دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کے سر پر بال نہ دیکھ کر شادی سے انکار کیا تو کہیں دلہے والوں کو مناسب جہیز نہ ملنے پر شادی ٹوٹ گئی تاہم اس بار کچھ منفرد ہی ہوا جس میں شادی ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں شادی کی تقریب جاری تھی، دلہن اور دلہا والے نہایت خوشگوار موڈ میں شادی کی رسومات ادا کررہے تھے کہ اچانک کھانا کھلا اور شادی میں بدنظمی ہوگئی۔

دلہن اور دلہا کو بھی ساتھ کھانا دیا گیا جب دلہا اور دلہن کھانے لگے تو دلہا نے دلہن کو بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتے دیکھ کر دلہن کے اس رویے کو غیر مناسب کہا اور دلہا کو یہ نا خوش گوار گزرا جس کی وجہ بنا کر  فوراً ہی شادی سے انکار کردیا جس میں اس کے گھر والوں نے بھی حمایت کی اور بارات واپس لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

 دراصل دلہا اور دلہن کو ایک ساتھ کھانا دیا گیا اور جب دلہن نے کھانا کھانا شروع کیا تو وہ اُلٹے یعنی بائیں ہاتھ سے کھانا کھارہی تھی جو دلہے

تاہم دلہن کے والد نے سنگین صورتحال کے سبب پولیس کو بلایا جس کے بعد دلہا کے والدین بات چیت پر رضامند ہوئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی والوں نے معاملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دراصل لڑکی کو سیدھے ہاتھ سے کھاتے ہوئے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ اس کے ہاتھ پر لگی چوٹ ہے۔

تاہم دلہن کے گھر والوں کے اصرار پر دلہا اور اس کے گھر والے شادی کرنے پر رضامند ہوگئے۔