حکومت کے بعد متحدہ اپوزیشن کا بھی ڈی چوک میں جلسے کا اعلان

620
حکومت کے بعد متحدہ اپوزیشن کا بھی ڈی چوک میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ڈی چوک میں  پاور شو کے اعلان کے بعد متحدہ اپوزیشن نے بھی جلسے کا اعلان کر دیا ہے ، حالات کشیدہ اور تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے پہلے ڈی چوک میں تحریک انصاف نے ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں مسلم لیگ ن  اور جے یو آئی نے بھی جلسے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد کارکنوں میں تصادم کا خطرہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بھی ڈی چوک میں ہی جلسہ کرے گی۔ پارٹی عہدیدار اور تمام کارکنان اسلام آباد میں ڈی چوک پہنچنے کے لئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جیسے ہی پارٹی کال دے، ڈی چوک کی طرف چل پڑیں, ڈی چوک میں بھرپور عوامی قوت دکھائیں گے۔دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے  بھی ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کرچکے ہیں اور انہوں نے بھی اپنے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔