کمشنر کراچی نے 27 ویں عالمی مشاعرہ 2022 کی مکمل سرپرستی کرنے کا اعلان کردیا

782
کمشنر کراچی نے 27 ویں عالمی مشاعرہ 2022 کی مکمل سرپرستی کرنے کا اعلان کردیا

کراچی : کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے 27 ویں عالمی مشاعرہ 2022 کی سرپرستی کرنے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے یہ اعلا 27 ویں عالمی مشاعرہ 2022 کے چیف کوآرڈینیٹر محمود احمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا۔

وفد میں مشاعرے کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان فرحان الرحمٰن، جمال اظہر، ندیم ماذجی اور خالد جمیل شمسی شامل تھے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ عالمی مشاعرے نے کراچی کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ۔ ساکنان شہر قائد کی جانب سے ہرسال منعقد ہونے والا عالمی مشاعرہ ایک برانڈ بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ادبی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ نوجوان نسل کو بہتر ماحول مہیا کر سکیں ۔
محمود احمد چیف کوآرڈینیٹر ساکنان شہر قائد نے کمشنر کراچی کو بتایا کہ 1989 سے عالمی مشاعرہ منعقد کر رہے ہیں۔27 واں عالمی مشاعرہ 22 مارچ بروز منگل ایکسپو سینٹر میں منعقد کر رہے ہیں۔ گذشتہ سال دس سے پندرہ ہزار شہریوں نے مشاعرے میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مشاعرے میں انڈیا، آمریکا، یورپ اور مڈل ایسٹ سے شعراء حصہ لیتے ہیں۔