کوٹری :ڈاکٹر امتیاز پالاری پر حملے کی شدید مذمت

272

کوٹری (پ ر) جماعت اسلامی ضلع جامشورو کے امیر حافظ محمد صالح بھرٹ صاحب نے جماعت اسلامی سندھ یوتھ کے نائب صدرڈاکٹر امتیاز پالاری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امتیاز پالاری انسانیت کی خدمت کرنے والے انسان ہیں اور وہ مستحق افراد کی ہرطریقے سے مدد کرتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو حافظ محمد صالح بھرٹ نے واقعے میں ڈاکٹر امتیاز پالاری کے ڈرائیور محمد علی بلوچ کی ہلاکت پر ان کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔انہوں نے اپیل کی کہ حکومت سندھ واقعے کا نوٹس لے اورقاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔