ماتلی : حلقہ بندیوں کیخلاف الیکشن کمیشن کے اعتراضات

334

ماتلی (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن بدین کی جانب سے میونسپل کمیٹی ماتلی کے 12 وارڈوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ریوینیو انتظامیہ بدین کی جانب سے میونسپل ماتلی کی شہری حدود کا نقشہ بنا کر دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی مرضی سے ووٹر فہرست کے بلاک کوڈ کے اندراج کر کے ماتلی شہر کی نئی حلقہ بندیاں بنا دی ہیں۔نئی حلقہ بندی کے نقشہ سے ماتلی کے ریلوے اسٹیشن،پھلیلی نہر اور چینل نہر کو غائب کر دیا گیا ہے جو حلقہ بندی کے حوالے سے ماتلی شہر کی مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ ماتلی کے پرانے نمبر1.3.4.5.6.7.8.9 10.11 اور 12 وارڈ کے ووٹر فہرست کے بلاک کوڈ دوسرے وارڈوں میں شامل کر دیے گئے ہیں۔پرانا وارڈ 2 میونسپل ماتلی کا واحد وارڈ ہے جس کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ضلع بدین کے ذمہ داروں نے محکمہ ریوینو ضلع بدین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے نیو نقشہ کو ٹیبل پر رکھ ماتلی شہر کی حلقہ بندی کی ہے اور گرائونڈ پوزیشن کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔الیکشن والے روز ماتلی کے ووٹرز کواپنا ووٹ بھگتانے میں جو پریشانی ہو گی اس کا الیکشن کمیشن نے سوچا تک بھی نہیں۔ ماتلی میونسپل کی نئی حلقہ بندی پر شہری اور سماجی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی سنائی دینا شروع ہو گیا۔