سکھر:احتساب عدالت میں تعینات پولیس اہلکار پر حملہ ، شدید زخمی

138

سکھر(نمائندہ جسارت) احتساب عدالت میں تعینات پولیس اہلکار پر مسلح ملزمان کا حملہ ،اہلکار شدید زخمی، پولیس کے مطابق پولیس اہلکار عرفان جعفری پر مسلح افراد نے ڈنڈوں اور چاقوں سے حملہ کر کے لہو لہان کر دیا، تھانہ نیو پنڈ کی حدود مائکرو کے علاقے میں اہلکار پر چاقو سے سر پر وار کیے گئے ہیں، اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، واقعے کی 3 ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میںنہیںآئی ہے