جامشورو:احساس پروگرام سینٹر سے پیسے لینے کے لیے جانے والی خاتون قتل

108

جامشورو (پ ر)گوٹھ رمضان راجڑ کی گمشدہ خاتون عابدہ زوجہ پرویز راجڑجو 2روز قبل احساس پروگرام سینٹر سندھ یونیورسٹی سوسائٹی سے پیسے لینے گئی تھی۔ گھر واپس نہ پہنچنے پر ورثا نے اطلاع پو لیس کو دی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص انور خاصخیلی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی ،اِس دور ا ن اُس نے اعتراف ِقتل کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی نشاندہی کرتے ہوئے دیگر ملوث ملزمان کی بھی نشاندہی کی۔ایس ایچ او جامشور و نے جائے وقوعہ سے مقتولہ عابدہ راجڑ کی نعش پٹارو کے نزد یک ریلوے لائن کے قریب گھنی جھاڑیوں سے برآمد کرکے پو سٹما ر ٹم کے لیے تعلقہ اسپتال کوٹری منتقل کردیا،جامشورو میں گزشتہ کافی عرصے سے بے اَمنی ، لوٹ مار،چوریاں، منشیات فروشی اور دیگر جرائم بے قابو ہیں،جس پر شہری، تاجر برادری،طلباء سب سخت خوف و ہراس کا شکار ہیں۔