بدین: نامور صحافی محمد عثمان راہوکڑو کی یاد میں تعزیتی پروگرام

164

بدین(نمائندہ جسارت) نامور صحافی ادیب مصنف محقق اور کالم نویس محمد عثمان راہوکڑو کی یاد میں منعقد تعزیتی پروگرام میں علمی ادبی شخصیات اور صحافیوں نے مرحوم عثمان راہوکڑو کی علمی ادبی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ٹنڈوباگو پریس کلب میں نامور صحافی ادیب مصنف محقق اور کالم نویس محمد عثمان راہوکڑو کی یاد میں منعقد تعزیتی پروگرام میں علمی ادبی شخصیات اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم عثمان راہوکڑو کی علمی ادبی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور نیوز ایڈیٹر نیاز پھنور نے محمد عثمان راہوکڑو کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عثمان راہوکڑو کی خبر سچائی پر مبنی ہوتی تھی ظلم جبر ناانصافی کے خلاف کھل کر لکھتا تھا انہوں اپنے قلم سے حقوق سے محروم طبقہ کی بھرپور ترجمانی کی عثمان راہوکڑو کے کالم اور تنصیف بھی مکمل تحقیق پر مبنی ہوتے تھے قلم کے استعمال کا فن اور اس کی حرمت کو بھی قائم رکھا ہمیشہ انہوں نے کہا محمد عثمان راہوکڑو کو سندھی زبان پر مکمل مہارت حاصل تھی۔تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سندھ جرنلسٹ کونسل کے مرکزی صدر غازی جھنڈیر نے کہا عثمان راہوکڑو ایک بے باک اور بہادر صحافی تھا اس نے ہمیشہ بے خوف و خطر ظالم اور جابر کے خلاف آواز بلند کی اور مظلوم کی آواز بنا غازی جھنڈیر نے کہا عثمان راہوکڑو کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پر کرنا بہت مشکل ہے انہوں نے صحافیوں اور نوجوان طبقہ سے اپیل کی کہ وہ عثمان راہوکڑو کے کالم اور لکھی گئی مختلف تحقیقاتی تنصیف کا مطالعہ ضرور کریں۔ تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نامور ادیب دانشور اور شاعر ڈاکٹر اکاش انصاری معروف بلاگر اور تاریخدان ابوبکر شیخ نے کہا محمد عثمان راہوکڑو کی صحافتی خدمات کے علاوہ ان کے تحقیقی مکالمے کالم اور نصیف علم ادب تحقیق کا ایک بہت بڑا خزانہ ہے دریاؤں کی تاریخ پر لکھی گئی محمد عثمان راہوکڑو کی تنصیف ایک تاریخی اور یادگار کتاب ہے جس کو ہمارے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے۔