حیدرآباد:بہن پر شوہر کی جانب سے تشدد کرکے زخمی کرنے کے خلاف

194

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا کی جونیجو کالونی کے رہائشی محمد صدیق زئور نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 28 فروری کو میری بہن مریم کو اس کے شوہر محمد اسماعیل نے گھر میں تشدد کرکے زخمی کردیا جس کو علاج کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا واقعے کی رپورٹ ملزم اسماعیل پنہور کے خلاف سائٹ تھانے میں درج کرائی لیکن13دن گزر جانے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری بہن کی حالت نازک ہے اگر میری بہن کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری محمد اسماعیل پنہور اور پولیس عائد ہوگی۔ ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ بہن پر وحشیانہ تشدد کرنے والے اسماعیل پنہور کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف فراہم کیاجائے ۔