کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا،6 سیکنڈز میں50ہزار چھین کر فرار

649
کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا،6 سیکنڈز میں50ہزار چھین کر فرار

کراچی:کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا۔گزشتہ روزصرف 6 سیکنڈز کی واردات میں ڈاکو پچاس ہزار کی لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔
سپر ہائی کے قریب پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، محض چھ سیکنڈز میں کیشئر سے پچاس ہزار روپے چھین لیے گئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے پہنچتے ہی پستول دکھا کر نوٹوں کی گڈی چھینی۔ ملزم نے پلٹ کر پیٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ پر گولی چلائی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کئی شہری مزاحمت پر اپنی جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں۔ حکام کی جانب سے اس مسئلے پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ڈاکوئوں کی وارداتیں دیدہ دلیری سے جاری ہیں۔
ملزمان شہریوں سے ٹولیوں کی صورت میں وارداتیں کرنے لگے ہیں۔گزشتہ روز بفر زون میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی۔ 4 موڑ سائیکلوں پر 6 ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی۔
ایک ملزم نے موٹر سائیکل سوار شہری کی جیب سے پرس اور موبائل فون نکالا تو دوسرا ساتھی شہری کی موٹر سائیکل کی چابی نکال کر ساتھ لے گیا تاکہ وہ ان کا پیچھا نہ کر سکے۔
ملزمان نے ممکنہ مزاحمت اور تبدیل ہوتی صورتِ حال پر فاصلے پر موٹر سائیکلیں روکیں۔ چند روز میں مسلح ٹولیوں کی متعد دوارداتوں کی فوٹیج سامنے آ چکی ہے۔