ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار فائرنگ سے جاں بحق، ڈاکو فرار

395
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار فائرنگ سے جاں بحق، ڈاکو فرار

فیصل آباد: ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کے دوران موبائل ایزی پیسہ شاپ کے دکاندار کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ‘خونی ڈاکے میں ملوث ڈاکو فرار‘بلوچنی پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد کاظم کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی‘تھانہ بلوچنی میں 37 چک شمالی ضلع سرگودھا کے رہائشی محمد کاظم ولد محمد اعظم نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے والد محمد اعظم کے ہمراہ 61چک میں رہائش پذیر تھا NAمل کے گیٹ کیساتھ اعوان سٹوڈیو کے نام سے وہ کاروبار کرتا ہے ساتھ ساتھ اس کا والد محمد اعظم موبی کیش کا کام کرتا تھا گزشتہ شام دونامعلوم ڈاکو ون فائیوموٹرسائیکل پرآئے ‘آتے ہی دکان کے باہر چارپائی پر بیٹھے والد محمد اعظم پر اپنے پسٹل تان لئے اورکہاکہ جو کچھ ہے ہمارے حوالے کردو جس پر اسکے والد نے بھی اپنا لائسنسی پسٹل 30بورنکال کرملزمان کی طرف تان لیا ڈاکوﺅں نے فائرنگ شروع کردی والد نے بھی جوابی فائرنگ کی ملزمان ملز کی دیوار کی اوٹ لیکر مسلسل فائرنگ کرتے رہے جو والد محمد اعظم پیٹ چھاتی اوروکھی پر فائرلگنے سے شدید مضروب ہوگیا ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے والد کو شدید زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی‘پولیس کی ناکہ بندیوں کے باوجود تاحال ملوث ڈاکو پکڑے نہ جا سکے۔