غریب خودکشیاں اور حکمران مزے لوٹ رہے ہیں،وسیم حسین

180

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی مرکزی رکن و ڈسٹرکٹ انچارج سابق رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ،مرکزی رکن و سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے حیدرآباد سمیت ملک میں بڑھتے ہوئے خود کشی کے واقعات پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں سے سوال کیا کہ جب ووٹ لینا ہوتا ہے تو غربت
کو ختم کرنے روزگار دینے کے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن اقتدار ملنے کے بعد کوئی عوام کے لیے کچھ نہیں کرتا۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی نے کہا کہ آئے روز لوگ غربت اور بھوک سے تنگ آکر خوکشیاں کر رہے ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں اقتدار کے مزے لوٹنے اور اقتدار کے لیے لڑنے میں مصروف ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی نے کہا کہ حکمران یہ بھول بیٹھیں ہیں ایک دن وہ بھی آئے گا جب اللہ تعالی کے حضور جواب دینا پڑے گا اور وہاں نہ سیاست چلے گی نہ رتبہ اس دن غریب عوام کے ہاتھ ہونگے اور حکمرانوں کے گریبان اور بے شک ہمارا رب بہتر انصاف کرنے والا ہے۔