سیاسی کشیدگی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، فاروق ستار

274

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عدم اعتماد کی تحریک کو لیکر جو تلخی اور کشیدگی بڑھ رہی ہے، ملک جس سیاسی بحران کا شکار ہو رہا ہے، اگر اس صورتحال کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل نہ کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہونے کے ساتھ پورے ملک کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوگا، اس طرح کی
صورتحال سے نہ صرف سیاسی، جمہوری، عمل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بلکہ اس سے ملک کے استحکام کو بھی مجموعی طور پر نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی جماعتیں افہام و تفہیم سے کام لیں اور بہتر سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں۔