کمشنر کراچی  کی زیر صدارت ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین  سے متعلق اہم اجلاس

389
کراچی :ڈپٹی کمشنرز، بیورو سپلائی پرائسسز نے قیمتوں سے متعلق اپنی سفارشات پیش کیں۔مارکیٹ سروے کے تحت جمع کی گئی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ  قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق 100 فی صد نتائج دے ۔ کمشنر کراچی
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین  سے متعلق اہم اجلاس منعقداجلاس میں چکن، مٹن ، بیف، دال، چاول سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور  بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کی جانب سے ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق پیش کی گئی سفارشات پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں مارکیٹ سروے کے تحت جمع کیا گیا قیمتوں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا اور تینوں ذرائع سے حاصل کی گئی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا.
 اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ گوشت، چکن کی منڈیوں میں ضلعی انتظاميا، بیورو آف سپلائی پرائسز اور متعلقہ ایسوسی ایشن کے نمائیندوں کی موجودگی میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس لسٹ جاری کی جائے۔قیمتوں کا حتمی تعین  متعلقہ ایسوسی ایشن سے اجلاس کے بعد کیا جائے گا ۔اس موقعي پر  کمشنر کراچی نے ڈی سی کورنگی کو آئندہ اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق سفارشات پیش کرنے کے احکامات دیئے اور ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو  آٹے کی قیمتوں سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاکمشنر کراچی نے کہا کہ آئندہ ہفتہ  تک ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔   گرانفروش ضلعی انتظامیہ کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا اندازہ لگا رہے ہیں تاکہ وہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز دودھ اور ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے مؤثر حکمت عملی وضع کریں ۔  میں تمام ضلعی انتظامیہ سے 100 فی صد نتائج چاہتا ہوں۔ اسسٹنٹ کمشنر اچھا کام کریں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں اور جو نہ کرے اس کا احتساب کریں ۔  اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک مہیش لال ، ایڈیشنل کمشنر II جواد مظفر،  ڈپٹی کمشنرز گھنور خان لغاری ، ارشاد سوڈھر ، طحہ سلیم ، مختیار ابڑو ، آصف جان صدیقی ، سلیم اللہ اوڈھو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز علی حیدر آرائیں و دیگر نے شرکت کی ۔