مصر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے 4 گردے ہیں، رپورٹ

872
مصر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے 4 گردے ہیں، رپورٹ

قاہرہ:مصر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے 4 گردے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق مصر میں 4 ماہ کے بچے میں 2 کی بجائے 4 گردے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مصر ٹوڈے کے مطابق بچے میں کئی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز کو الٹراساؤنڈ اور سٹی اسکین کے بعد  پتہ چلا کہ اس کے چار گردے ہیں۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تاہم ابھی بچہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہے جبکہ ڈاکٹرز نے کسی آپریشن کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کے مطابق اس مفرد حالت کو ڈوپلیکس کڈنی جسے ڈپلیکیٹڈ یوریٹرز بھی کہا جاتا ہے، یہ پیشاب کی نالی سے متعلق سب سے عام پیدائشی نقص ہے۔ڈپلیکیٹڈ یوریٹرز ایک ایسی حالت ہے جس میں  ایک یا دونوں گردوں میں جسم سے  پیشاب کے اخراج کے لیے  ایک کی بجائے دو  نلیاں ہوتی ہیں۔