وزیراعلیٰ کاگردوں کے امراض سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

238

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گردوں کے امراض سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گردوں کے امراض کے بارے میں عوام میںشعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ احتیاطی تدابیرسے لاعلمی کی وجہ سے گردوں کے امراض میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ رہن سہن میں توازن پیدا کر کے گردوں کے امراض سے بچاجاسکتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوںمیں گردوں کے علاج معالجے کےلئے سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ۔گردوں کے مریضوں کےلئے جدید علاج معالجہ مہےاکرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں فری ڈائلیسیز کی سہولت فراہم کی ہے۔ہسپتالوں میں کڈنی کے مریضوں کے علاج معالجے کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوںنے کہا کہ امراض گردوہ میں مبتلا مریضوںکے علاج معالجے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔