روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر

1127
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر روس اور یوکرین کے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے روس اور یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر جرمن چانسلر اولاف شولس اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔

 چینی صدر نے جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یورپی ممالک کے درمیان جنگ کو دیکھ بہت غمزدہ ہوں، چین فرانس، جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر معاونت اور مشاورت کرتا رہے گا۔