وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو بنی گالا بلا لیا

173

اسلام آباد(آ ن لائن )وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کو بنی گلالہ بلا لیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات ہو گی۔وزیراعظم کی کراچی سے واپسی پر بنی گالہ میں
اجلاس ہو گا جس میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال ، پنجاب اور مرکز میں اپوزیشن کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔