جعلی وزیراعظم اور ترجمان کے اوسان خطا ہوچکے ‘ حمد اللہ

287

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جعلی وزیراعظم اور جعلی ترجمان کے اوسان خطا ہوچکے ہیں ،گالیوں کے سوا کچھ نہیں اس لیے بوریاں بستر باندھ کر فرار کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،تحریک عدم سے خوفزدہ عمران نیازی ذہنی مریض بن چکا ہے انہیں کرسی کے بجائے اسپتال میں ایڈمٹ کرنے کی ضرورت ہے ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن 24 گھنٹے ان کے اعصاب پر سوار ہیں، ملکی سیاست سے اخلاقیات اور شائستگی کا جنازہ حکمران جماعت اور انکی لیڈر شپ کی بد تہذیبی کی وجہ سے نکلی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ عربیہ شمس العلوم شمشوزئی گلستان میں حفاظ کرام کے دستار بندی کے سلسلے میں منعقدہ سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا مقصد ملک کی ترقی اور عوامی مشکلات کا حل نہیں تھا اسی لیے ملک وملت انکے دوراقتدار میں مختلف بحرانوں کا شکار رہیں، وعدہ اور دوعوں کی تکمیل کے بجائے نااہل حکومت نے جھوٹ، کرپشن اور وعدہ خلافیوں میں ریکارڈ بنائیں۔