دعامنگی اغوا کیس میں قیدی کے فرار ہونے کے معاملے پر تفتیشی افسر کو مذید مہلت

378
دعامنگی اغوا کیس میں قیدی کے فرار ہونے کے معاملے پر تفتیشی افسر کو مذید مہلت

کراچی: دعامنگی اغوا کیس میں قیدی کیفرار ہونے کے معاملے پر تفتیشی افسر کو مذید مہلت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی اغوا کیس میں  قیدی زوہیب قریشی کے فرار ہونے کے معاملے پر تفتیشی افسر تحقیقات مکمل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کے لیے ایک اور مہلت دے دی۔

عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 7 روز کا وقت مل گیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے چالان جمع کروانے کی استدعا کی گئی تھی۔تفتیشی افسر کے مطابق کیس میں اب تک چھ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان میں ہیڈ کانسٹیبل محمد نوید، ہیڈ کانسٹیبل نایاب احمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس،کانسٹیبل حبیب ظفر اور عمر فاروق شامل ہیں۔مدعی مقدمہ اے ایس آئی خالد بھی ملزمان میں شامل ہیں۔پولیس کے ممطابق مذکورہ ملزمان کی ڈیوٹیاں بھی اے ایس آئی خالد ہی لگایا کرتا تھا۔ملزم زوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔