ندیم افضل چن پیپلزپارٹی میں دوبارہ شامل ہوگئے

165

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کے بعد دوبارہ باضابط طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا رکر لی‘ ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا۔ ندیم افضل چن کی جانب سے بلاول زرداری اور دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ میں نے20 سال پہلے پیپلز پارٹی سے سیاسی سفر شروع کیا تھا‘ کچھ مجبوریوںکی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑی تھی لیکن یہ میرا غلط فیصلہ تھا میں اسے تسلیم کرتا ہوں‘میں اپنے گھر واپس آیا ہوںاور سب کو پتا ہے کہ مجھے کتنی خوشی ہے۔