پشاور:سیکورٹی خدشات کے باعث خواتین مارچ پر پابندی کا عندیہ

110

پشاور (آن لائن) سیکورٹی خدشات کے باعث خواتین کی 8 مارچ کو ہونے والی ریلی (مارچ) پر پابندی عاید کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق پشاور میں سیکورٹی صورتحال کے باعث خواتین مارچ کے نہ منعقد ہونے کے امکانات ہیں، پشاور میں ممکنہ خواتین مارچ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی پلان مرتب کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ پشاور سے اسلام آباد ،لاہور ، کراچی خواتین مارچ میں شرکت کے لیے جانے والی خواتین کی تفصیلات بھی اکھٹی کرنا شروع کردی گئی ہیں۔ پشاور سے سول سوسائٹی سمیت مختلف تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو پشاور میں خواتین مارچ کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد اور کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔