وزیرداخلہ نے قبل از وقت انتخابات کیلیے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیدی

177

اسلام آباد(آن لائن+صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از وقت الیکشن پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے،اتحادیوں کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات ہونے چاہییں ۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میںشیخ رشید نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہونے چاہییں،یہ وقت مل بیٹھ کر بات کرنے اور مسائل حل کرنے کا ہے،بات چیت ہونی چاہیے،حالات ہی ایسے ہیں۔ قبل ازیںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ جو انتخابات5سال بعد ہونے ہیں وہ ایک سال،6 ماہ قبل بھی ہو سکتے ہیں،اگر6 ماہ قبل بھی الیکشن ہو جائیں تو کیا قیامت آ جائے گی، آئیں ہم سے بات کریںتاہم اب شیخ رشید نے وضاحت کی ہے کہ یہ میرا ذاتی خیال ہے،حکومت کی پالیسی نہیںہے ۔