وزیر اعظم سے پہلے اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد لانے کیلیے خورشیدشاہ کی تجویز مسترد

94

اسلام آباد ( آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کی تجویز کو مسترد کر تے ہوئے سب سے پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔خورشید شاہ نے وزیراعظم سے پہلے اسپیکر کو ہٹانے کا فارمولا دیا تھا،اپوزیشن جماعتوں نے 2 دن تک خورشید شاہ کے فارمولے پر بحث کی۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ ماحول بنا ہوا ہے، لہٰذا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیے ،پہلے اسپیکر کے خلاف تحریک پیش کی گئی تو وزیراعظم کو ارکان کو منظم کرنے کے لیے وقت مل جائے گا۔اسپیکر کو ہٹانے کے بعد وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے مزید ایک سے ڈیڈ ماہ لگ جائے گا۔