پنڈی ٹیسٹ،شاہین تو آسٹریلیا کی وکٹیں چٹکی بجاتے ہی لے لیں گے، ننھی مداح پرجوش

352
پنڈی ٹیسٹ،شاہین تو آسٹریلیا کی وکٹیں چٹکی بجاتے ہی لے لیں گے، ننھی مداح پرجوش

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنڈی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے بھرنے کے لیے اسکول اور کالجز کے طلبا کو مدعو کیا ہے جبکہ ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹ کی قیمت بھی انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے جذبات کو دکھایا گیا ہے۔کرکٹ شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو کرکٹ اور پاکستان کی مہمان نوازی دونوں کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔

کچھ کرکٹ شائقین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا فیورٹ قرار دیتے ہوئے میچ دیکھنے اسٹیڈیم جانے کا کہا ہے اور ان ہی میں ایک ننھی فین بھی شامل ہے جن کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی میرے فیورٹ بولر ہیں اور وہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو چٹکی میں آﺅٹ کر دیں گے۔