کمشنر کراچی نے جانوروں میں پھیلنے والی بیماری کا نوٹس لے لیا

282

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کراچی کیٹل فارمز میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماری کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر  سے رپورٹ طلب کرلی ۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہمحکمہ لائیو اسٹاک کے ساتھ مل کر معاملہ کی جانچ کی جائے۔ بیماری کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں، اقبال میمن نے کہا کہ جانوروں میں بیماری سے شہر کراچی کو دودھ کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدایت کی ہے کہ ماہرین سے مل کر بیماری کی جانوروں سے انسانوں تک منتقلی کا بھی جائزہ لیا جائے۔