صدرپیوٹن کویوکرین پرحملے کی قیمت چکانا پڑے گی،امریکی صدر

410
امریکی صدر نے پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

 واشنگٹن :  امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آمروں کواپنے غلط اقدامات کی قیمت چکانی پڑتی ہے، روسی صدرپیوٹن کویوکرین پرحملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی صدرجوبائیڈن نے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہا کہ روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔

 انہوں  نے کہا کہ پیوٹن نے یوکرین پرحملہ کرکے اّزاد دنیا کی بنیاد ہلانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ غلطی پرہیں

امریکی صدرجوبائیڈن نے روسی طیاروں کے لئے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ فضائی حدود بند کرنے اورروسی شخصیات کے امریکا میں اثاثے منجمد کرنے سے روس مزید تنہائی کا شکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام کا روسی جارحیت کیخلاف جذبہ قابل تعریف ہے۔ امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔