یوکرین معاملہ، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

680
یوکرین معاملہ، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

نیویارک:پاکستان نے یوکرین بحران پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کیے گئے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے اس مسئلے پر کسی کی سائیڈ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد ایک پْرامن اور مذاکراتی تصفیے کی حمایت کرتا ہے۔ اس ہنگامی اجلاس سے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا امریکا کی پیش کردہ قرار داد کی حمایت کی جائے، جس میں روس سے فوری طور پر یوکرین سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں یوکرین کے مندوب سرگی کیسلیٹسیا نے عالمی ادارے کو خبردار کیا کہ اگر یوکرین نہیں بچا تو اقوامِ متحدہ بھی نہیں بچے گی۔