صالحیت اور صلاحیت جماعت اسلامی کے پاس ہے،رخشندہ منیب

281

شکار پور(نامہ نگار)ملک کو دیانتدار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے‘صالحیت اور صلاحیت جماعت اسلامی کے پاس ہے، ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے جماعت اسلامی کے تحت شکار پور اور لاڑکانہ کے کارکنان کی ایک روزہ ضلعی تربیت گاہ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لیے ہمیں عملی جدوجہد کے ساتھ اپنے تمام وسائل بھی بروئے کار لانے ہونگے۔ ہم پاکستان میں وہ اسلامی نظام لائیں گے جو دنیا کی دیگر اقوام کے لیے مثال ہوگا۔جماعت اسلامی کے پاس وہ صلاحیت اور صالحیت ہے جس کی ملک کو ضرورت ہے۔ہمیں عوام تک یہ بات پہنچانا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل دیانتدار اور مخلص قیادت ہی میں ہے۔ معتمدسندھ عائشہ ظہیر نے کہا کہ قرآن اللہ کی وہ کتاب ہے جو مردہ دلوں کو بھی سیراب کرتی ہے۔قرآن ہمیں سکھاتا ہے کہ زندگی اللہ کی ایک نعمت ہے اسے مکمل اللہ کی بندگی کے ساتھ گزارنے میں ہی فلاح ہے۔نائب ناظمہ صوبہ عظمیٰ اظہار نے” سیاست ایک دینی تقاضہ” کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی سیاست صرف انہی اصولوں پر چل سکتی ہے جو اللہ اور رسول نے بتائے ہیں۔پاکستانی سیاست کی بنیاد لاالہ الااللہ کی بنیاد ہے ۔روز اول سے پاکستانی سیاست کی اساس اسی پر قائم ہے۔تربیت گاہ میں اوپن ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے بھرپور حصہ لیا۔