پیپلز پارٹی  کا ضلعی رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

319
پیپلز پارٹی  کا ضلعی رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

نوشہرہ :پاکستان پیپلز پارٹی کو دھچکا ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے سابق صدر افتخار علی خان نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی 35سالہ رفاقت چھوڑ کر وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی موجودگی میں اپنے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما افتخار علی خان نے نوشہرہ پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقعہ پر افتخار علی خان ایڈوکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خان خٹک سمیت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومتوں میں عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کوئی خاطر خواہ منصوبے شروع نہیں کئے گئے تھے جبکہ موجودہ حکومت ایک عوام دوست اور ترقی پسند دور میں شمار ہے ۔