کمشنر کراچی کی فشریز کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

208

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا فشریز کا دورہ ، سڑکوں کی خستہ حالت، صفائی ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا،چیئرمین پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن مسلم محمدی اور ممتاز صنعتکار محمد زبیر چھایہ نے کمشنر کراچی کو فشریز سے وابستہ تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار احمد ابڑو، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران و دیگر بھی موجود تھے۔چیئرمین فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن مسلم محمدی یورپی یونین وفد اور دیگر ممالک سے آنے والے بزنس ڈیلیگیش فشریز کا دورہ کرتے ہیں۔ خستہ حال سڑکیں اور ناجائز پارکنگ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ مچھلی اور جھینگے کی بر آمدی تجارت پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔ محمد زبیر چھایہ نے کمشنر کراچی کو کیماڑی سی فوڈ اسٹریٹ بنانے کی تجویز دے دی۔

سی فوڈ اسٹریٹ کیماڑی پر شہریوں کو پارکنگ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ کیماڑی، ماڑی پور، لیاری کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور شہریوں کو تفریحی سہولت مل جائے گی۔ کمشنر کراچی کی فشریز کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی. کچھ روز قبل ڈویڑنل اوورسائیٹ کمیٹی اجلاس میں فشریز گیٹ نمبر 2 سے فش ہاربر سڑک کی تعمیر کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سڑک کی تعمیر پر کام کچھ ہی دنوں میں شروع کردیا جائے گا۔

فشریز سے ملک کو کروڑوں ڈالرز کا فائدہ ہوتا ہے، تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ کیماڑی کو فشریز میں تجاوزات کے خاتمے اور بالخصوص مرکزی سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے احکامات دے دیئے۔

چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے لیے جگہ مختص کی جائے تاکہ ہاربر کو جانے والی سڑکوں پر ٹریفک میں کوئی رکاوٹ نہ بنے۔ کمشنر کراچی نے کمشنر کی ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو ہدایتکو سی فوڈ اسٹریٹ کا پروپوزل بنانے کی ہدایت کی۔