نفاذ اردو کے آئینی فیصلے پرعمل کیاجائے‘نسیم شاہ ایڈووکیٹ

933

 

کراچی (پ ر)اردو دنیا کی تیسری بڑی عالمگیر زبان ہے مگرغریب الدیارہے۔ ارباب اختیارکو چاہیے کہ آئینی احکامات اور عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پرفوری عمل درآمد کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ اردو و صوبائی زبان کے تحت ایک اجلاس میں صدرنفاذ اردو نسیم شاہ ایڈووکیٹ نے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف قللمکار جلیس سلاسل نے اس امرپرافسوس کا اظہارکیا کہ ہمارے یہاں زبان کے معاملے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا جس کی وجہ سے نہ صرف قومی زبان اردو کا نفاذ نہ ہوسکا بلکہ صوبائی زبانوں کی ترویج و فروغ واشاعت بھی ممکن نہ ہوسکی۔ سابق رکن قومی اسمبلی اورنفاذ اردو کی علمبردار ایڈووکیٹ کشورسلطانہ نے اپنے خطاب میں ارباب اختیارکی بے حسی پرافسوس کا اظہارکیا اورکہاہم نفاذ اردو کے لیے مشترکہ طورپر اپنی جدوجہد جاری کھیں گے۔