کراچی: پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیے

225
کراچی: پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیے

کراچی: نیوکراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس ان واردتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔اس حوالے سے نیوکراچی کے علاقے سیکٹر5اے تھری میں پولیس اور مسلح رہزنوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا ملزم موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 2پستول،ایک موٹرسائیکل اور4موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے ایک روز قبل دو شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر لوٹا تھا۔ملزمان شہریوں سے موبائل فون، نقدی اور چھین کر فرار ہوئے تھے، متاثرہ افراد کے پڑوسی نے واردات کی موبائل فون سے ویڈیو بنالی تھی۔ موبائل فون فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح ہیں، زخمی ملزم محمد عرفان ولد محمد پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔