نور الحق قادری کا عورت مارچ پرپابندی کے مطالبے پر معذرت سے انکار

164

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے عورت مارچ پرپابندی کے مطالبے پرمعذرت سے انکار کر دیا۔ایک انٹرویومیں نور الحق قادری نے کہا کہ عورت مارچ کے نعرے غیر اخلاقی ہیں،جب وفاقی وزیرسے پوچھا گیا کہ کون سے نعرے غیر اخلاقی ہیں تو نورالحق قادری نشان دہی نہ کر سکے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کو خط لکھا کہ 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عاید کر کے یومِ حجاب منانا چاہیے۔