ڈی آئی خان میں بنک ڈکیتی کا اہم ملزم سوات سے گرفتار 

364

سوات :ڈی آئی خان میں بنک ڈکیتی کا اہم ملزم سوات سے گرفتار کرلیا گیا،صفدر نامی شخص بنک ڈکیتی میں اہم مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو سوات سے گرفتار کرکے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ، ملزم سے سکیورٹی گارڈ سے چھینا گیا اسلحہ اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے پانچ لاکھ روپے انعامی رقم کا بھی اعلان کیا تھا،ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کراچی،بھکر،راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہے اور اس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ڈکیتیوں سمیت کئی وارداتیں کی ہیں جس میں وہ ڈیرہ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔