جماعت اسلامی حلقہ خواتین وسطی کے تحت ٹوئٹرورکشاپ

230

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شعبہ نشرواشاعت حلقہ خواتین ضلع وسطی جماعت اسلامی کے تحت ٹوئٹر ورکشاپ میں تذکیری گفتگو کرتے ہوئے نائب نگران نشرواشاعت کراچی سمیعہ عامر نے کہاہے کہ اللہ کو تو پسند وہ لوگ ہیں جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ مومن جب اپنے اللہ اور اسکے رسول سے تجارت کر لیتا ہے تو پھر اس کا ذہن اور دل اسی تجارت میں اٹکا رہتا ہے۔ نائب نگران نشرواشاعت کراچی صائمہ عاصم نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک بہت بڑا میدان ہے، ایک ٹوئٹ کے ذریعے ہم اپنا پیغام ہزاروں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اپنی بات کو مضبوطی نہیں دے سکتے نظم کی طرف سے آئی ہدایات کے تحت ہی کام کرنا ہوگا۔