ملک میں کورونا کیسز میں کمی‘ شرح 5.34 فیصد ریکارڈ

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔ (covid.gov.pk) کے مطابق کورونا کے52327 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2799 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید37 افراد انتقال کر گئے‘ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔ اموات کی مجموعی تعداد 29553 ہوگئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 49 ہزار 189 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں21 مریض انتقال کرگئے جبکہ 900 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور663 افراد صحتیاب ہوئے ہیں‘ تشخیص کی شرح کا8.5 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 900 نئے کیسز میں سے530 کا تعلق کراچی سے ہے۔