بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے پر بم دھماکا

203

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں دہشت گردوں کا ایک اور حملہ، ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے پر بم دھماکا ہوا ہے۔ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔