لاڑکانہ،سٹی اسکول میں تقریب کا انعقاد

363

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) یوم یکجہتی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سٹی اسکول لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب میں طلبہ طالبات کی جانب سے کشمیری ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا جبکہ مختلف ٹیبلوز میں بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر جاری جارحیت کو بھی اجاگر کیا گیا ۔اس موقع پر پرنسپل سٹی اسکول نزہت پٹھان اور ٹیچر ناجیہ کریم کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے آزادی سب کا بنیادی حق ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہئیے کسی بھی طرح کے ظلم سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا اور اقوام عالم سے بھارتی ظلم کسی بھی طرح بعید نہیں اب یہ ظلم کا دور ختم ہونا چاہیے۔