پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن کا اجلاس

146

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ میڈیا پورٹ کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کے خلاف پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے لیے سرجوڑ لیے ہیں، اس حوالے سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اہم مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوا جس میں سینیٹر پلوشہ خان، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، مولانا عبدالغفور حیدری اور رانا مقبول شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سینیٹ میں یوسف رضاگیلانی پر تنقید کا معاملہ بھی زیرغور ہے۔