کشمیریوں سے اظہار یکجہتی‘خاتون ہندو سینیٹر کی زیر صدارت اجلاس

173

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )کشمیریوںسے اظہار یکجہتی اور یوم کشمیر کی مناسبت سے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرشنا کماری کولہی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد منظور کی گئی ۔ دریں اثنا آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں بچوں نے تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر کا انسانی پرچم بنایا، پرچم مختلف اسکولوں کے ایک ہزارسے زاید طلبہ و طالبات نے مل کر بنایا۔