صوبائی وزیر صحت کابہاولپور میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ 

375

بہاولپور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بہاولپور میںبہاول وکٹوریہ ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔

اس موقع پرایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیااور تسلی بخش انتظامات پر انتظامیہ کو سراہا۔ڈاکٹرزاور فیکلٹی ممبران نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔پنجاب کے موجودہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہت بہترہوچکے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے خاندانوں کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کی ہیں۔ماضی کی کسی حکومت نے پنجاب کی عوام کو صحت کی اتنی وسیع سطح پر سہولیات فراہم نہیں کی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے سوفیصدمیرٹ پر ریکارڈبھرتیاں کی ہیں