مقبول پور میانی میں سورئوں نے کسان کو ہلاک کردیا

334

نارنگ منڈی: نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ مقبول پور میانی میں جنگلی سورئوں نے ساٹھ سالہ کسان محمد حسین جٹ کو چیڑ پھاڑ کر ہلاک کر دیا اس المناک موت سے پورے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی خوف و ہراس سے عوام گھروں میںمقید ہوکر رہ گئے جبکہ چند روز قبل جیتوگالہ میں بھی ا یک محنت کش کے گھر میں گھس کر شادی شدہ عورت کو بھی شدید زخمی کر دیا تھا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے جنگلی سورئوں کی بے تحاشا افزائش نسل کے باعث آبادیوں میں زبردستی گھس آنا معمول بن چکا ہے جبکہ سرحدی علاقہ ہونیکی وجہ سے اجازت نہ ملنے پر پورا سرحدی علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہے دیہاتی عوام نے حکومت اور  حساس اداروں سے انہیں تلف کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے بتایا جاتا ہے کہ بد قسمت کسان محمد حسین جٹ گھر سے اپنے کھیتوں کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک کھیتوں سے سورئوں نے حملہ کر دیا اور لمحوں میں چیڑ پھاڑ کر دیا