مٹیاری: گرلز کالج کے کرپٹ افسر کے دوبارہ تقرر پر احتجاج

142

مٹیاری(نمائندہ جسارت)گرلز کالج کے ہٹائے جانے والے کرپٹ آفس سپرنٹنڈنٹ اعجاز میمن کی دوبارہ تقرری کے خلاف ٹیچرز اور اسٹاف کا مظاہرہ ۔تفصیلات کے مطابق مٹیاری گرلز کالج کی ٹیچرز اور فی میل اسٹاف نے مبینہ کرپشن اورٹیچرز کو ہراساں کرنے کے الزام میں ہٹائے جانے والے سابق آفس سپرنٹنڈنٹ اعجاز میمن کی دوبارہ تقرری کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ کرپٹ آفس سپرنٹنڈنٹ اعجاز میمن کو کالج کے فنڈزمیں مبینہ لاکھوں روپے کرپشن کرنے اور گرلز کالج میں طلبہ کو غیرقانونی داخلادینے کے علاوہ فی میل ٹیچرز کو ہراساں کرنے کے الزام میں ہٹایا گیا تھا لیکن وہ دوبارہ سفارشات اور مبینہ رشوت کے باعث ایک بار پھر ٹیچرز کو ہراساں کرکے دھمکیاں دینے پہنچ گئے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹیچرز کو ہراساں کرنے اور بلاجواز سوشل میڈیا پر کرپٹ آفس سپرنٹنڈنٹ اعجاز میمن کی جانب سے دھمکیاں دینے کے خلاف ہماری ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی درخواست داخل ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ،وزیر تعلیم ،سیکرٹری کالجز سے نوٹس لے کر کرپٹ آفس سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکام نے نوٹس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔