جیکب آباد:مخصوص افراد کا ہاتھوں میں زنجیریں باندھ کراحتجاج

100

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم مخصوص افراد کا ہاتھوں میں زنجیریں باندھ کرڈی سی ہائوس کے سامنے انوکھا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف ڈیف اینڈ ڈمپ کا جیکب آباد میں خصوصی افراد کے لیے قائم اسکو ل اور سینٹر کی بندش پر قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم افراد محمد حسن اور حسین جان مینگل کی قیادت میںڈی سی ہائوس کے سامنے مطالبات کے حق میں ہاتھوں میں زنجیر باندھ کر انوکھا احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا مخصوص انداز میں کہنا تھا کہ 15 سال قبل جیکب آباد میں قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے لیے سینٹر قائم کیا گیا تھا جس میں معذور افراد کو سلائی کڑھائی اور فرنیچر کا کام سکھایا جاتا تھا اور ہر ماہ 5ہزار وظیفہ بھی دیا جاتا تھا لیکن اب وہ سینٹر بند کر دیا گیا ہے جو انتہائی زیادتی ہے اور اسکول میں تعلیم بھی دی جاتی تھی جس سے اب ہم محروم ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں اور ملازمت میں معذوروں کے 5 فیصد کوٹے پر عمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔