اے ڈی بی کی رپورٹ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کی توثیق ہے: احد چیمہ

153

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کا کہنا ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) آؤٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ اے ڈی بی کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مستحکم اورپائیدار معیشت کیلئے کام شروع کردیا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مالی نظم وضبط بہتربنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک رپورٹ اپریل 2024 جاری کی ہے جبکہ رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے اقتصادی اصلاحات کو اہم قرار دیا اور رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع کا اظہار کیا گیا ہے۔