اسرائیل کو ایرانی حملہ روکنے کی ایک ارب ڈالر قیمت چکانا پڑی، رپورٹ

115

یروشلم:اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ رات ایرانی حملے کو روکنے کے لیے تقریبا ایک ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے کے دوران تمام اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی تھے، وہ بمباری میں تباہی کے خوف سے ہوائی اڈوں پر نہیں آئے، امریکی اور برطانوی افواج نے اسرائیل کے باہر 100 سے زائد ایرانی ڈرونز کو روکا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کو “ناکام” کر دیا ہے اور 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے، ایرانی حملے کو ناکام بنا دیا گیا کیونکہ ہم نے 99 فیصد خطرات کو روک دیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے انقلابی پاسدران کے کمانڈر سمیت 6سفارتکاروں کو شہید کیا تھا۔