جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ، مفتی منیب الرحمان کا خیرمقدم

292

کراچی: معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان  نے کہاکہ علمائے اہلسنت نے اس معاملے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، پر امن جدوجہد اور مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا ایک قابلِ تحسین روش ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، پرامن سیاسی جدوجہد، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ایک قابل تحسین روش ہے،انہوں نے کہا کہ تمام ذمے دار اتھارٹیز کی طرف سے اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے