کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچویں روز بھی ویکسی نیشن کا عمل معطل، شہری پریشان

337

کراچی: صوبے کے سب سے بڑے میگا سینٹر میں پانچویں روز بھی احتجاجی طور پر کام بند ہے ، ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی تک کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچویں دن بھی ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے ، عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی طورپرکام بند کیا ہوا ہے۔میگا سینٹر غیر فعال ہونے کا سندھ حکومت نے تاحال نوٹس نہیں لیا، جس کے باعث ویکیسن کے حصول میں شہریوں اور طالب علموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔فرنٹ لائن ورکرزکی تنخواہیں محکمہ صحت اداکرنے کے لیے تیارنہیں جبکہ اے جی آفس نے تنخواہوں کے بل جاری نہیں کیے۔نو ماہ سے ایکسپو ، ڈاؤنیورسٹی اورخالق دینا ہال کاعملہ تنخواہوں سے محروم ہیں ، ڈائریکٹر ہیلتھ اور عملے کے درمیان مذاکرات کے تین دور کامیاب نہ ہوسکے۔ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھنے اور کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔