کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ ،40 سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی

250

کراچی:شہر قائد میں کورونا کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی ، ایک روز میں 1652 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناکیسزکی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2469 کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ ہونیوالے1652کیسزکاتعلق کراچی سے ہے۔حکام نے بتایا کہ اس دوران شہر میں مثبت کیسزکی شرح27.92فیصد رہی جبکہ صوبے میں20مریض انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 440مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جس میں سے 391مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 26مریض وینٹیلیٹر پرزیرعلاج ہیں۔یاد رہے 26 فروری کو کراچی میں کورونا کیسز کی شرح40.91 ریکارڈ کی گئی تھی۔